اسلام آباد کا  بڑا سرکاری ہسپتال پولی کلینک سہولیات کے فقدان کے ساتھ ساتھ پانی کی بندش کا بھی شکار

 
0
871

اسلام آباد ،29 اپریل  ( ٹی این ایس ): اسلام آباد کا  بڑا سرکاری ہسپتال پولی کلینک سہولیات کے فقدان کے ساتھ ساتھ پانی کی بندش کا بھی شکارہے۔ زرائع کے مطابق   مریضوں کو صرف شام میں دو گھنٹے پانی مہیا کیا جاتا ہے۔  دور دراز علاقوں سے آئے مریض پانی کی بوند بوند کو ترسنے لگے ہیں ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ  سرکاری ہسپتال ہونے کے باوجود پانی کی بوتلیں اور کین خرید کر لانے پڑتے ہیں۔ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہے ، مریض علالت کے حالت میں باہر کیسے جائیں،لواحقین کا کہنا تھا کہ  سخت گرمی میں پانی کی عدم دستیابی پر ہسپتال انتظامیہ نے آنکھیں بند کر لی  ہیں ، پولی کلینک میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔