مقبوضہ کشمیر : شوپیاں میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملہ

 
0
476

سرینگر، 29اپریل ( ٹی این ایس ):مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے ایک قافلے پر حملہ کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ34راشٹریہ رائفلز سے وابستہ قافلے پر ضلع شوپیاں کے علاقے زینہ پورہ میں حملہ کیا گیا ۔ترجمان نے دعوی ٰ کیا کہ یہ حملہ عسکریت پسندوں کیطرف سے کیا گیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کے بعد فوج نے علاقے میں تلاشی کی کارروائی شروع کر دی۔ دریں اثنا بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ کے ایک جنگل میں بھی تلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کر دی ہے۔