امریکا چڑھائی نہ کرنے کا وعدہ کرے ، جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائیں گے ،سربراہ شمالی کوریا

 
0
338

سیول اپریل 30(ٹی این ایس)شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اْن نے اپنے جنوب کوریائی ہم منصب کو اپنی پہلی تاریخی ملاقات کے موقع پر بتایا ہے کہ اگر امریکا باضابطہ طور پر کوریا کی جنگ کے خاتمے اور شمالی کوریا پر حملہ نہ کرنے کا وعدہ کرے تو ان کا ملک اپنے جوہری ہتھیاروں سے دستبردار ہوجائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے ایوان صدر نے اس تاریخی ملاقات سے متعلق بعض تفصیل جاری کی اور کہا کہ کِم جونگ اْن نے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن سے جمعہ کو ملاقات میں شمالی کوریا کی جوہری تجربات کی جگہ کو مئی میں بند کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس تمام عمل کے بارے میں جنوبی کوریا اور امریکا کے صحافیوں اور ماہرین کو تفصیل فراہم کریں گے۔