شہزادہ ولیم کے بیٹے کا نام متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرے کے نام سے منسوب

 
0
506

نئی دہلی اپریل 30(ٹی این ایس)متحدہ ہندوستان کے آخری وائسرے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا اصل نام لوئس ماؤنٹ بیٹن تھا۔برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ماؤنٹ بیٹن سیاستدان بھی تھے اور برطانوی بحری فوج کے افسر بھی۔انہیں تقسیمِ ہندباالخصوص کشمیر کے حوالے سے ایک متنازع کردار کے طور پر جانا جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ماؤنٹ بیٹن کو 1979ء میں آئرش علیحدگی پسندوں نے ایک حملے میں قتل کر دیا تھاجب وہ آئرلینڈ کے ساحلی علاقے میں اپنی کشتی پر مچھلی کے شکار کے لیے نکلے تھے۔اس وقت ان کی عمر 79 برس تھی۔لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی کشتی کو دھماکے سے اْڑایا گیا تھا۔ یہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ حملہ آوروں کا نشانہ ماؤنٹ بیٹن ہی تھے۔دھماکے میں ماؤنٹ بیٹن کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے کئی اور افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔برطانیہ کا شاہی خاندان آج بھی ماؤنٹ بیٹن اوران کی خدمات کو نہیں بھولا۔انہیں یاد رکھنے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہزادہ ولیم کے ہاں پیدا ہونے والے تیسرے بچے کانام لوئس رکھا گیا ہے جو لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا اصل نام تھا۔ننھے شہزادے کا نام لوئس آرتھر چارلس ہے۔