ہمارا ہر قدم پاکستان کیلئے اٹھے گا،نئے پاکستان میں عوام خوشحال اورادارے مضبوط ہوں گے‘عمران خان

 
0
336

لاہور اپریل 30(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کیی ہمارا ہر قدم پاکستان کے لیے اٹھے گا،جلسے میں آئے زندہ دلان لاہور اور ملک بھر سے آئے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور میں کامیاب جلسے پر پارٹی رہنماؤں اور عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان کے سائے تلے سیاسی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم ہوا جہاں پرقوم اورلیڈرشپ نے مل کر تجدید عہد کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اورمستحکم بنائیں گے، ہمارا ہرقدم پاکستان کے لیے اٹھے گا، نئے پاکستان میں عوام خوشحال اورادارے مضبوط ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مینار پاکستان پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اجتماع (ام الاجتماعات) میں بھرپور شرکت پر میں زندہ دلان لاہور اور ملک بھر سےآئے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔ اس کے ساتھ میں عبدالعلیم خان اور انکی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس تاریخی اجتماع کیلئے شاندار انتظامات کئے۔