تنگوانی:پیر عالم شاہ کے قبرستانوں پر بااثر قبضہ مافیا نے ڈیرے جما لئے، مکینوں نے اپنےمردوں کو دفنانا ہی چھوڑ دیا، قبضہ مافیا کے استعمال شدہ پانی نے باقی ماندہ قبرستان کو جوہڑ میں تبدیل کردیا

 
0
1351

انتظامیہ حرکت میں آئے ورنہ احتجاجی تحریک بپا کریں گے :  تنگ آئے مکینِ علاقہ کا انتباہ

تنگوانی، اپریل 30 (ٹی این ایس):  پیر عالم شاہ کے قبرستانوں پر بااثر قبضہ مافیا نے ڈیرے جما لیئے ہیں جسکی وجہ سے لوگوں کو مردےدفنانے کی جگہ بھی نہ بچ سکی ہے ۔

ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق پیر عالم علی شاہ کے مکینوں نے اپنےمردوں کومقامی قبرستانوں میں دفنانہ چھوڑ دیا ہے کیونکہ ان پر قبضہ مافیا نے ڈیرے جمالئے ہیں۔  ستم بالائے ستم یہ کہ اس مافیا نے  گٹروں کا گندہ پانی بھی کھلا چھوڑا ہوا ہے جسکی وجہ سے قبرستانوں کے بچے کھچےعلاقہ نے  تالاب کی صورت اختیار کر لی ہے ۔

یہ بھی قابل افسوس ہے کہ اعلیٰ حکام میں سے ٹاون چیئرمین  اور ڈپٹی کمشنرسمیت کسی نے اس معاملہ کا نوٹس نہیں لیا جس کی وجہ سے مکینِ علاقہ پریشان حال ہیں۔

شہریوں، سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں  نے انتظامیہ سے اس معاملہ کا سخت نوٹس لینے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ  پیر عالم علی شاہ کے قبرستانوں سے غیر قانونی قبضے ختم  کرواکے گٹروں کے گندہ پانی کو قبروں سے فوری طور پر نکالا جائے۔ انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر انتظامیہ حرکت میں نہ آئی تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔