مجلس عمل کی بحالی سے سیکولر طاقتوں پر گھبراہٹ طاری ہو گئی ہے: لیاقت بلوچ

 
0
726

اسلام آباد، اپریل 30 (ٹی این ایس): متحدہ مجلس عمل کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مجلس عمل کی بحالی سے سیکولر طاقتوں پر گھبراہٹ طاری ہو گئی ہے۔یہ بات انھوں نے سوموار کو یہاں میڈیا کے نمائدوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ قائدین نے مکمل مشاورت کرلی ہےجس کے بعد متحدہ مجلس عمل کو فعال بنانے کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
لیاقت بلوچ نے ملک میں عام انتخابات بروقت کئے جانے پر زور دیتے اور یہ اعلان کرتے کہ متحدہ مجلس عمل 13 مئی کو مینار پاکستان پر عوامی اجتماع منعقد کرے گی الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں اربوں روپے اخراجات کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ ہونا اس ادارے کی نااہلی ہے۔
دینی جماعتوں پر مشتمل متحدہ مجلس عمل آئندہ الیکشن میں سیاسی جماعتوں کو مشکلات سے دوچار کر سکتی ہے جس کیلئے متحدہ مجلس عمل مستقبل قریب میں بڑے جلسوں کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔