تحریک الجاہدین کا شہدائے دربہ گام کو خراج عقیدت

 
0
543

بھارتی فوج ہماری لاشیں گن  کرکسی خوش فہمی میں نہ رہا کرے بلکہ آنکھیں کھول کر یہ دیکھے کہ ہمارے مجاہدین دراصل اُسی دن زندہ ہوجاتے ہیں جس دن وہ شہید ہوتے ہیں: شیخ جمیل الرحمٰن

سرینگر،، اپریل 30(ٹی این ایس):   بھارتی سامراج کے خلاف برسر پیکار تحریک المجاہدین نے دربہ گام پلوامہ میں شہید ہوئے دو مجاہدین اور ایک عام نوجوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت تمام تر سامراجی ہتھکنڈوں ااور خون آشام کاروائیوں کےباوجود کشمیریوں کے جذبہ عزم کو شکست نہیں دے سکتا۔

تحریک المجاہدین کے امیر اور متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل شیخ جمیل الرحمٰن نے ایک بیان میں شہید کمانڈر سمیر احمد بٹ المعروف ٹائیگر ، عاقب احمد خان اور  شاہد احمد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  اگرچہ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے کہ کشمیریوں کو روز اپنے نوجوانوں کے  لاشے اٹھانا اور بوڑھے والدین کو اپنے جوان بیٹوں کے جنازوں کو کاندھا دینا پڑتا ہے تاہم  اِس قوم کا ہر ہر فرد  قربانی پر آمادہ ہے  کیوں کہ انھیں معلوم ہے کہ مزاحمت کرنے اور قربانیاں دئے بغیر انکے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔

اشیخ جمیل الرحمٰن نے کہا کہ جس قوم کے والدین  اپنے بیٹوں کو یہ کہتے ہوں کہ جان سے چلے جانا مگر ہتھیار نہیں ڈالنے،  اُس قوم کو شکست دینے اور اپنی عملداری قبول کرانے کا بھارتیوں کو خواب بھی دیکھنا نہیں چاہیئے۔

انھوں نے بھارتی فوجی قیادت سے کہا کہ وہ ہماری لاشیں گن  کرکسی خوش فہمی میں نہ رہا کرے بلکہ آنکھیں کھول کر یہ دیکھے کہ ہمارے مجاہدین دراصل اُسی دن زندہ ہوجاتے ہیں جس دن وہ شہید ہوتے ہیں کہ قوم کی طرف سے انکے ساتھ عقیدت و وابستگی کا والہانہ اظہار اور مزید نوجوانوں کا مسلح جہاد میں شامل ہونا اسکا بین ثبوت ہے۔

شیخ جمیل نے کہا کہ مجاہدین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران نہتے نوجوانوں کی مزاحمت اور اُن کا شہید ہوجانا اس بات کا مظہر ہے کہ ہمارے ہتھیار بند اور نہتے نوجوانوں کے درمیان جذبہ و عزم اور بھارت سے نفرت میں کوئی فرق نہیں ہے چنانچہ کشمیر کا ہر فرد ہی مجاہد ہے۔

انھوں نے سمیر احمد، عاقب خان اور شاہد احمد کے والدین اور اہل خاندان سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون ہمارے اوپر قرض ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اس قرض کو جہدِ مسلسل اور قربانیوں سے چکائیں گے۔