ساہیوال، چھٹی جماعت کی طالبہ کو چھ مسلح افراد نے اغواء کر لیا

 
0
254

ساہیوال1مئی(ٹی این ایس )نواحی چک 111/9Lسے چھٹی جماعت کی طالبہ اقصیٰ کو چھ مسلح افراد نے زبر دستی اغواء کر لیا اور کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔اسی چک کے ظفر حسین کی بیٹی اقصیٰ سہیلی کے گھر جا رہی تھی کہ راستہ میں آصف وغیرہ چھ ملزموں نے زبر دستی اغواء کر لیا اور کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ۔پولیس یوسف والہ نے چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا اور نہ ہی مغویہ بازیاب ہو سکی۔