چار فٹ کے دولہا تین فٹ کی دولہنیا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

 
0
311

لاہور،اکتو بر09(ٹی این ایس) :لاہور میں 35 سالہ دولہاعبدالحمید پھولوں کا کاروبار کرتے ہیں لیکن اپنے چھوٹے قد کے باعث رشتہ ازدواج میں منسلک نہ ہو سکالیکن اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی دولہنیا کو پھولوں کی طر ح رکھے گا،میڈیا سے گفتگو سے کرتے ہوئے تین فٹ کی دولہنیا نے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میری زندگی میں کوئی دولہا بہار لے کر آئے گا،دولہنیا نے شادی کی تقریب میں گانا گا کر’ آئے ہو میری زندگی میں تم بہار بن کر‘ سب کے دل جیت لئے ۔تمام رشتے داروں اور احباب کی جانب سے انہیں دعاؤں میں رخصت کیا گیا