حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔ نیب پراسیکیوٹر

 
0
350

 

اسلام آباد ،اکتو بر09(ٹی این ایس): احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عدالت سے حاضری کی استثنیٰ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ نواز شریف پر فرد جُرم عائد کر دی جائے گی۔ جبکہ عدالتی کارروائی میں نیب کے پراسیکیوٹر نے بارہا استدعا کی کہ نواز شریف بغیربتائے ملک سے باہر چلے گئے ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جبکہ ان کے بیٹے حسن اور حسین نواز سمن جاری ہونے پر بھی پیش نہیں ہوئے، عدالت نے حسن اور حسین نواز کے قابل ضمانت وارنٹ اور بعد ازاں ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری کیے لیکن دونوں بیٹے اس کے باوجود بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ جاری کرے اور انٹرپول سے رابطہ کر کے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے