اسلام آباد ،آئی جی پی روڈ پر تیز رفتار مہران گاڑی حادثہ کا شکار،دو افراد زخمی

 
0
4586

اسلام آباداگست19(ٹی این ایس): اسلام آباد کے علاقے آئی 9  سے منسلک آئی جی پی روڈ پر تیز رفتار مہران گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی۔حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔پولیس زرائع کے مطابق حادثہ تھانہ آئی 9 کی حدود  آئی جی پی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔