کراچی،رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں 11 ملزمان گرفتار

 
0
337

کراچی.اگست19(ٹی این ایس):  رینجرز کی شہر قائد  کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں جاری  تازہ ترین کاروائی کے دوران 11 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کاروائیاں جاری ہیں ،جس کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے 2 اور لیاری گینگ وار کا ایک کارندہ شامل ہے۔رینجرز زرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سوشل میڈیا پر شر انگیزی پھیلانے اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ کاروائیوں کے دوران 2  ڈکیت اور 3 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔