کوہاٹ ٹنل کے قریب محکمہ کسٹم کی کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد ،ملزم فرار

 
0
389

کوہاٹ اگست19(ٹی این ایس)۔ کوہاٹ ٹنل کے قریب محکمہ کسٹم کی کاروائی اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔تفصیلات کے مطابق بروز ہفتہ  محکمہ کسٹم  کی  کاروائی کے دوران پشاور سے کراچی جانے والے کنٹینر کے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی  ۔ منشیات میں 740 کلو گرام چرس، ساڑھے تین کلو آفیوناور 3 غیر ملکی ساخت کے پستول شامل ہیں جبکہ کنٹینر کا ڈرائیور کسٹم حکام کو دیکھ کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔