اے این پی پنجاب نے این اے 129میں (ن) کی حمایت کی درخواست پر قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا 

 
0
6797

سردار ایاز صادق کی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ امیر بہادر خان ہوتی سے ملاقات ،سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
لاہور جولائی 1(ٹی این ایس)عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے رہنماؤں نے حلقہ این اے 129میں مسلم لیگ (ن) کی حمایت کی درخواست پر مرکزی قیادت سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا ۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و این اے 129سے امیدوار سردار ایاز صادق نے اے این پی پنجاب کے ترجمان امیر بہادر خان ہوتی سے ملاقات کر کے مجموعی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ سردار ایاز صادق کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی سے حلقہ این اے 129میں حمایت کی درخواست کی گئی جس پر امیر بہادر ہوتی نے کہا کہ دو روز کا وقت دیا جائے اور قیادت سے بات چیت کر کے حتمی جواب دیا جائے گا ۔ملاقات میں امیدوار صوبائی اسمبلی خواجہ سلمان رفیق اور دیگر بھی موجود تھے۔