حمزہ شفقت ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات

 
0
466

اسلام آباد جولائی 1(ٹی این ایس)اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروسز کے گریڈ 19 کے افسر حمزہ شفقت ڈپٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی تقرری و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،اتوار کے روز جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شفقت کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔جبکہ گریڈ 19 کے افسراور موجودہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر)مشتاق احمد کاتبادلہ کر دیا گیا ہے،اور ان کی خدمات کمیونکیشن ڈویژن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔