اسلام آباد 21 مئی 2022 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے متوقع لانگ مارچ کو ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی
،پی ٹی آئی رہنماں کی فہرستیں تیار ،وزیراعظم عمران خان سمیت مرکزی قیادت کو گرفتار یا نظر بند کیا جاسکتا ہے ،وزیرداخلہ نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا متوقع لانگ مارچ ناکام بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے حکمت عملی تیار کر لی، وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنماں کی گرفتاری یا نظر بندی کے لیے فہرستیں تیارکرلیں ،ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بنی گالہ میں نظر بند کرنے پر غور کیا جارہاہے جبکہ دیگرمرکزی رہنماں کو بھی نظر بند یا گرفتار کرنے کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے،وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے اس پلان پر عمل درآمد کے لیے پولیس کی مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں،ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی ،اسد عمر ،شفقت محمود،شیخ رشید ،سمیت دیگر اہم رہنمائوں کو گرفتار کیا جا سکتا ہے ،نظر بندی کا آپشن میں شامل ہے،پلان میں صوبوں سے اضافی نفری کی اسلام آباد میں تعیناتی ،ریڈ زون کے لیے حصوصی دستوں کی تعیناتی کا آپشن میں شامل ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے عوام کے جان ومال تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔













