الیکشن 2018: مسلم لیگ ن نے انتخابی پوسٹر جاری کردیا

 
0
3144

لاہور، یکم جولائی (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن نے  آمدہ عام انتخابات کی مہم کے لئے باقاعدہ  طور پرپوسٹر جاری کردیا ہے

جماعت کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے ٹوئٹر پر شائع کئے گئے اس پوسٹر میں شہباز شریف اور محمد نواز شریف کی تصاویر کے پس منطر میں  مسلم لیگ کے دور حکومت میں تکمیل کو پہنچائے گئے بڑے منصوبوں کے نام درج کئے گئے ہیں ہیں جن میں موٹرویز، گوادر، اورینج ٹرین، ایٹمی دھماکوں دانش سکولوں، لوڈشڈنگ کے خاتمہ اور امن امان کے قیام کا ذکر ہے۔