پرویز مشرف سے دوٹوک کہہ دیا تھا  اے کیوخان کو امریکہ کےحوالے کیا توکابینہ سمیت مستعفی ہو جاؤں گا، مشرف کرنسی نوٹوں پراپنی تصویرچھپوانے کاخواہش مند تھے: سابق وزیرِ اعظم میر  ظفر اللہ جمالی  کا انکشاف

 
0
409

لاہور، اپریل 06 (ٹی این ایس):  سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کوامریکہ کے حوالے کرنے میں کابینہ آڑے آگئی تھی،ڈاکٹرعبدالقدیر سے کہا اوپرخدا اور نیچے میں آپ کا ضامن ہوں،پرویز مشرف سے بھی واضح  طور کہہ دیا تھا کہ کیوخان کو امریکہ کےحوالے کیا توکابینہ سمیت مستعفی ہو جاؤں گا۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کرنسی نوٹوں پراپنی تصویرچھپوانے کاخواہش مند تھا۔لیکن میں  نے منع کردیا کہ ابھی توامریکی نوٹوں پربھی جارج واشنگٹن کی تصویر ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے پرویز مشرف کوکہا کہ پاکستانی نوٹوں پرصرف بانی پاکستان قائداعظم کی ہی تصویر ہوسکتی ہے۔ میرظفراللہ جمالی نے مزید کہا کہ ڈاکٹرعبدالقدیر کوامریکہ کے حوالے کرنے میں کابینہ آڑے آگئی تھی۔ ڈاکٹرعبدالقدیر سے کہا کہ اوپرخدا اور نیچے میں آپ کا ضامن ہوں۔ میں نے پرویز مشرف سے کہا کہ پاکستانی عوام کی خاطر ڈاکٹرعبدالقدیر کومعاف کردیں۔ اے کیو خان کوامریکہ کے حوالے نہیں کریں گے۔ مشرف سے دوٹوک کہا کہ اگر اے کیوخان کو امریکہ کے حوالے کیا گیا توکابینہ سمیت مستعفی ہو جاؤں گا۔