کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ویٹ لفٹر  طلحہ بٹ نے ملک کے لیے پہلا تمغہ جیت لیا

 
0
512

گولڈ کوسٹ، اپریل 06 (ٹی این ایس):   آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ویٹ لفٹنگ کے 62 کلو کیٹگری کے مقابلے میں طلٰحہ طالب بٹ نے پاکستان کو پہلا تمغہ دلایا۔

طلحہ طالب نے 62 کلو گرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور اسنیچ کیٹیگری میں 132 کلو وزن اٹھا کر نیا ریکارڈ بھی بنا دیا اور پھر مجموعی طور پر 283 کلو گرام وزن اٹھا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں سونے کا تمغہ ملائیشیا اور چاندی کا تمغہ پاپوا نیوگنی کے نام رہا۔