لاہور، اپریل 06 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف لوگوں میں گھلنے ملنے اور براہ راست تعلق رکھنے میں جانے جاتے ہیں اس بات کا انھوں نے ایک بار پھر مطاہرہ کیا اور اس کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا،
شہباز شریف نے اپنےٹوئٹر اکاؤنٹ پر ریاضی کا ایک مختصر اور آسان سا سوال ڈال دیا ہے جس میں لوگ خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ لوگوں کے جوابات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس سے بہت محظوظ ہو رہے ہیں اور یوں عوامی وزیرِ اعلیٰ عوام کی سطح پر جاکر ایک خوشگوار ماحول قائم کر رہے ہیں۔ کم از کم بر صغیر کی سطح پر کسی سیاستدان کا اس طرح لوگوں کیساتھ براہ راست ہنسی مذاق اور تفریح پیدا کرنے کا یہ انداز نرالا ہے۔
لوگ کوشش کر رہے ہیں کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سوال کا درست جواب دیں مگر اس سے کہیں زیادہ ایک پر لطف ماحول پیدا ہورہا ہے اور غالبا وزیرِ اعلیٰ یہی چاہتے ہیں۔