نواز شریف سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف، وفاقی وزراء کی ملاقات ، اہم سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال

 
0
453

لاہور اکتوبر 4( ٹی این ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کرکے اہم سیاسی اور قومی امور پر تبادلہ خیال کیا ، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور مرکزی رہنما حنیف عباسی نے بھی نوازشریف سے ملاقات کی ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز سابق وزیراعظم (ن) لیگ کے صدر نواز شریف سے جاتی امراء رائیونڈ میں تفصیلی ملاقات کی جس میں اہم سیاسی ،پارٹی امور سمیت قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی موجودگی میں وفاقی وزراء احسن اقبال اورخواجہ سعد رفیق نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور اہم معاملات زیربحث آئے۔ حنیف عباسی نے بھی جاتی امراء رائے ونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی ۔