بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

 
0
371

لاہور اکتوبر 4(ٹی این ایس) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کے خلاف قرارداد اور 2تحاریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئیں ۔ مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے بیشتر شہروں کی زمینیں پانی کی کمی کی وجہ سے بنجر ہو رہی ہیں۔اقوام متحد ہ کو بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیے۔بھارت کی جانب سے مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد صرف 15ہزار 163کیوسک رہ گئی ہے ۔راوی لنک نہر بند ہو گئی ہے۔

سیلاکوٹ سمیت متعدد علاقوں کی زمین بنجر ہو رہی ہیں۔لہذا یہ ایوان اقوام متحد سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت کی آبھی جارحیت کا نوٹس لے اور پاکستان کو اس کے طے شدہ معاہدے کے مطابق پانی دینے کا پابند کرے اور بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی روح پر مکمل عملدرآمد کرنے کا پابند کرے۔دوسری جانب تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے میو ہسپتال کا مردہ خانہ لاوارث لاشو ں سے بھر جانے اور تعفن پھیلنے کے خلاف اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی جبکہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی احمد خان بھچر کی جانب سے محرم الحرام کے جلوس کے راستوں اور سٹریٹ لائٹس کی مرمت کے فنڈذ میں خوردبرد کے خلاف تحریک التوا ئے کار جمع کروائی گئی جس میں معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔