جعلی بوتلوں کی فیکٹری 19ہزار جعلی بوتلیں برآمد، مقدمہ درج ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی

 
0
712

لاہور جولائی22(ٹی این ایس ):ایک جعلی بوتلوں کی فیکٹری سیل کی گئی تو ملاوٹ مافیا نے دوسری کھول لی تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کریک ڈاؤن کر کے جعلی بوتلیں بنانے والی فیکٹری پکڑ لی، معروف برانڈز کی 19 ہزار لیٹر جعلی بوتلیں برآمد کر کے موقع پر ضائع کر دیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری احمد پارک، شیخوپورہ روڈ کے علاقے میں چھپ کر کام رہی تھی۔جعلی بوتلیں اصل بوتلوں کے ساتھ ملا کر فروخت کی جا تی تھیں۔سیل ی گئی فیکٹری کی پہلے بھی جعلی بوتلوں کی فیکٹری پکڑی گئی تھی۔جعل سازی کا ایک مقدمہ پہلے ہی چل رہا، پھر بھی جعل سازی کا کام جاری رکھا۔فیکٹری کا تمام سامان اکھاڑ کر ضبط کر لیا گیا، مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیا ب ہو گئے۔مزید کاروائیوں میں روشنی گیٹ فورٹ روڈ پر واقع رفیق مِلک شاپ پر چھا پے کے دوران حشرات کے خاتمے کے نامناسب انتظام اور کاؤنٹر کے موجود نہ ہونے پر جرمانہ اور لائسنس بنوانے کا نوٹس جاری کر دیا۔روشنی گیٹ فورٹ روڈ پر واقع ملک ٹی سٹال،قصوری فوڈ پوائنٹ دہی بھلے،شاہی چنے ،بسم اللہ پان شاپ،سلیم کریانہ سٹور ،بودی گجر مِلک شاپ،؛گڑھی شاہو میں بابافریدکیٹر نگ ؛مغلپورہ میں میبوآؤٹ لٹ؛ٹیکسالی گیٹ پر عبداللہ نان شاپ،اسماعیل روڈ پر آمرس فوڈز،شہنشاہ پکوان سنٹر،غوثیہ ملک شاپ،حامد کریانہ سٹور،دوبئی ٹی سٹال،کوزی حلیم،جاوید پان شاپ،باہو جی پان شاپ،المجید فیملی ریسٹورنٹ ،لاثانی مرغ چنے،مَلک سپر سٹور،رشید مِلک شاپ،مِلک عمران ٹیسٹی ہوٹل ؛مومن پورہ روڈ پر لاثانی مٹن چنے؛ مصطفی آباد میں برات ٹریڈرز،ٖٖفضل جنرل سٹور،786 ٹریڈرز،مَلک ٹریڈرز،طاہر جنرل سٹور،بابر شفیق سٹور،رضوان کریانہ سٹور،عارف کریانہ سٹور،جھولے لال پان شاپ پر معائنہ کے دوران حشرات کے خاتمے کو بہتر بنانے،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکٹ بنوانے اور ای لائسنس بنوانے کے ساتھ ساتھ وارننگ نوٹس جاری۔