جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام تربیتی حج پروگرامز آج ہو نگے

 
0
1135

لاہور جولائی22(ٹی این ایس ):جامعہ نعیمیہ کے زیراہتمام تربیتی حج پروگرامز آج دو مقامات پر ہوں گے۔ خواتین کیلئے حج تربیتی پروگرام جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپور ہ جبکہ مرد حضرات کے لئے جامعہ نعیمیہ کے ایوان سرفراز کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ہوگا۔جامعہ نعیمیہ میں ہونے والے تربیت حج پروگرام میں علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی مناسک حج پراظہارخیال فرمائیں گے۔جبکہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں حج تربیتی پروگرام برائے خواتین س میں رکن صوبائی اسمبلی نبیر ہ عندلیب نعیمی مناسک حج پر خصوصی لیکچردیں گی۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق میں تربیتی پروگرام میں حجاج کو احرام باندھنے ، وقوف منی ومزدلفہ، سعی صفا ومروہ، بوسہ حجراسود، طواف کعبہ،رمی جمرات، زیارات مقامات مقدسہ سمیت دیگر مناسک حج اورروضہ رسول ؐ پر حاضری کے آ داب سکھائے جائیں گے۔