شیل آئل کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 
0
349

لاہور جولائی22(ٹی این ایس ):شیل آئل کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔شیل آئل کمپنی پر پابندی کیلئے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی ہے۔ درخواستگزار کی جانب سے نشاندہی کی گئی ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ میں شیل کمپنی کو ذمہ دار قراردیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق اتنے بڑے واقعہ کی ذمہ دار کمپنی پر پابندی لگانی چاہیے تھی لیکن حکومت کی جانب سے اس بارے میں کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا کہ اوگرا بھی شیل آئل کمپنی کو جرمانہ کر کے بری الذمہ ہو چکا ہے۔ سانحہ احمد پور شرقیہ میں 217 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں لیکن شیل آئل کمپنی کے خلاف باقاعدہ کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ وہ شیل آئل کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دے اور شیل کی ملک بھر میں پٹرول کی سپلائی پر پابندی عائد کی جائے۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ درخواست پر 24 جولائی کو سماعت کریں گے۔