ملک دشمن عناصر حکومت کوکمزورکرکے ملک معاشی طورپرمفلوج کرناچاہتے ہیں،انجینئرامیرمقام

 
0
380

پشاور جولائی22(ٹی این ایس ):وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر مشیرانجینئرامیرمقام نے محب الوطن عوام پاکستان کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبوداورخوشحالی کے دشمن جتنی بھی جہدوجہدکرلیں2018کے اس نام نہادتبدیلی کے حکمرانوں کے دعوے مسترد کردیگی اورپورے ملک میں سبزانقلاب کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ چندبیرونی ملک دشمن عناصراندرونی چندسازشیوں کی تعاون حکومت کوکمزورکرکے ملک معاشی طورپرمفلوج کرناچاہتے ہیں،محمدنوازشریف کی قیادت میں ایک بارپھرملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی بہترین پالیسیوں کی بدولت دہشت کی عفریت کاخاتمہ ہوگیااورملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوگیاہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع سنگوٹہ ،سوات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کارکنوں نے وزیراعظم محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکن اپنے قائدکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سوات کیلئے تاریخ میں سب سے زیادہ بڑے منصوبے مینڈیٹ کے بغیرپاکستان مسلم لیگ(ن)کے دوراقتدارمیں منظورہوئے ہیں جن میں چکدرہ کالام ایکسپریس وے،بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے،چکدرہ فتح پورروڈکیلئے چارارب روپے اوربحرین کالام روڈکیلئے 11ارب کی منظوری شامل ہیں،جبکہ بجلی کی مدمیں تین ارب روپے کی لاگت سے چکدرہ تھانہ 220-KVAگرڈسٹیشن،132-KVAبریکوٹ ، مدین،مٹہ،کبل،بشام اورپورن گرڈسٹیشن کی منظوری شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ سوئی گیس کی مدمیں تین ارب روپے کی لاگت سے مردان سے سوات12انچ قطرسوئی گیس پائپ لائن کی منظوری جس پرپچاس فیصدکام مکمل کردیاگیاہے،ابھی حال ہی میں سوئی گیس کی مد میں قومی حلقہ29, 30اور31کیلئے 4.2ارب روپے منظورکئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ رواں ماہ سوات یونیورسٹی خواتین کیمپس بھی باقاعدہ کام کاآغازکررہی ہے،ملاکنڈمیں کسٹم ایکٹ نفاذ کا خاتمہ بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کامرہون منت ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اپنے9ممبران کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے آدھے منصوبوں تک کام دکھائے،بشام سے ایک اوربجلی کی مد میں متبادل ٹرانزمشن لائن منظورکردی گئی ہے جس سے سب سے پہلے یہاں کے عوام کوبجلی مہیاکی جائیگی جبکہ بٹ خیلہ گرڈسٹیشن ،سالارزئی بونیر،دیرلوئر اوراپرمیں نئے گرڈسٹیشن بھی قائم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 27ارب روپے کی لاگت سے لواری ٹنل کی تکمیل بھی موجودہ وفاقی حکومت کی مرہون منت ہے،انشاء اللہ ملاکنڈڈویژن کے عوام ان ترقیاتی منصوبوں کی بدولت دھرنے کی سیاست کوردکرکے مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگی۔