شہباز شریف نے جاتی امراء رائے ونڈ کو وزیراعلیٰ کا کیمپ آفس بنانے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا

 
0
541

لاہور نومبر 15 (ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جاتی امراء رائے ونڈ کو وزیراعلیٰ کا کیمپ آفس بنانے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراء رائے ونڈ کو کیمپ آفس کا درجہ دیا گیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔تاہم وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 24 گھنٹے بعد ہی اس پر عملدرآمد روک دیا ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی شہباز شریف اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ پورے جاتی امراء کے بجائے کچھ حصے کو سی ایم کیمپ آفس قرار دیا جائے، اس بات کا فیصلہ ہونے تک نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روک دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 180ایچ ماڈل ٹاؤن کو وزیرا علیٰ کیمپ آفس کا درجہ حاصل تھا لیکن اسے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا تھا۔