میریٹ ہوٹل اسلام آباد کےسامنےتجاوزات ہٹانےکیلئے آپریشن شروع

 
0
2032

اسلام آباد نومبر 15(ٹی این ایس)کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)نےمیریٹ ہوٹل اسلام آباد کےسامنےتجاوزات ہٹانےکیلئے آپریشن شروع کردیاجبکہ میرٹ انتظامیہ کیطرف سے آپریشن کوروکنے کیلئےشدیدمذمت دیکھنے میں آئی اورآپریشن روکنے کیلئے اعلیٰ سطحی دباؤ ڈالا جارہا ہے۔سی ڈی اے کے ممبرسٹیٹ خوشحال خان کی نگرانی میں آپریشن ہورہا ہے اورتجاویزات ہٹائی جاری ہیں ۔

سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً تین ایکٹراراضی پر میرٹ ہوٹل کی انتظامیہ نےقبضہ کر رکھا ہے جسکوواگزار کرانے کیلئے سی ڈی اے نے آپریشن کیا جبکہ میرٹ ہوٹل تعمیربھی نہیں ہورہا جسکو دوران تعمیر اراضی فراہم کی جا سکے۔دوسری جانب میرٹ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے سی ڈی اے آپریشن ٹیم کو شدید مزاحمت کاسامناکرنا پڑرہا ہےجبکہ اعلیٰ سطحی دباؤ ڈال کر آپریشن روکنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے تاہم سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اراضی واگزار کرانے کیلئے آپریشن جاری رکھیں گے۔