اسلام آباد میں دھرنے کے باعث بارش نے مزید مشکلات بڑھا دیں، وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کی مسئلے کے جلد حل کی یقین دہانی

 
0
404

اسلام آباد نومبر 15(ٹی این ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنے کے باعث بارش نے مزید مشکلات بڑھا دیں ،ْ شکر پڑیاں کے قریب ہائی وے کو کنٹینرز رکھ کر بند کر دیا گیا ،ْ شہری ذلیل و خوار ہوتے رہے ،ْاسلام آباد اور راولپنڈی کے مسافر دو سے تین کلو میٹر پیدل سفر کر کے اپنی منزل جانب روانہ ہوئے جبکہ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے مسئلے کے جلد حل کی یقین دہانی کروارئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج پر مذہبی جماعت کا دھرنا بدھ کو بھی جاری رہا اس دور ان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو جانے والے کئی راستے بند کر دیئے گئے ،ْ شکر پڑیا ں کے قریب ہائی وے پر کنٹینرز رکھ دونوں اطراف کے راستے بند کر دیئے گئے جس کے باعث شہری تقریباً دو سے تین کلو میٹر کا پیدل سفر کر کے وین تک پہنچے اور اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئے ۔

دوسری جانب میٹرو بس بدھ کو بھی بند رہی جبکہ بارش کے باعث مسافر وین اور ٹیکسی ڈرائیورز اضافی کرائے وصول کر تے رہے ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طورپر راستے کھلوائے تاکہ مشکلات میں کمی آسکے ۔شہریوں نے زیادہ کرائے وصول کر نے والے کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا دوسری جانب وفاقی وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری نے اس مسئلے کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہاکہ دھرنے والوں سے بات چیت کیلئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس پر علماء نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔وزیر کیڈ کا کہنا تھا کہ علماء نے کمیٹی ممبران مشاہد اللہ اور احسن اقبال پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو نتائج آئیں گے ،ْانہیں تسلیم کیا جائیگا۔طارق فضل چوہدری کے مطابق انہیں اس بات کا احساس ہے کہ جڑواں شہروں کے عوام مشکلات کا شکار ہیں اور ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں رسائی تک مشکل پیش آرہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے۔دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق دھرنے کے باعث مختلف مقامات سے سڑکوں کو بند کیا گیا ہے لہذا شہری کسی بھی دشواری سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔ٹریف پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے پلان کے مطابق لاہور سے آنے والا ہیوی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی کی جانب راستہ اختیار کرے جبکہ پشاور سے آنے والا ہیوی ٹریفک 26 نمبر چونگی سے موٹر وے پر ڈال دیا جائیگا۔

بیان میں کہا گیا کہ راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی جانب دونوں اطراف ٹریفک کیلئے بند ہے، لہذا راول ڈیم چوک سے پارک روڈ، ترامڑی ،ْلہتراڑ روڈ کھنہ، ایکسپریس ہائی و ے استعمال کیا جائے۔