آئی ایم ایف کی اقتصادی دہشتگردی نے پا کستانی معیشت تباہ کر دی:خواجہ حبیب الرحمان

 
0
478

لاہور،اپریل01 (ٹی این ایس):ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدرخواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان کیخلاف اقتصادی دہشتگردی نے معیشت تباہ کر دی،ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں کہ پاکستان آئندہ تین ماہ کے دوران ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ حاصل کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے موجودہ مالی سال کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں تیسری مرتبہ کمی ہوئی ہے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان اپنی کرنسی کی شرح تبادلہ بتدریج ایڈجسٹ کرتا رہے تاکہ پاکستان میں برآمدات بڑھیں اور درآمدات کے بجائے مقامی طور پر تیار اشیاء کی کھپت میں اضافہ ہو جس سے مقامی صنعتوں کو فائدہ ہو گا اور عوام کے لیے حقیقی روزگار پیدا ہوگا اور مستحکم معاشی ترقی حاصل ہوگی، ملکی معیشت کی تباہی کی اصل وجہ آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر قرضوں کا حصول ہے۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ ایف ٹی اے ٹو سے ملکی انڈسٹری تباہ اور اس کا اثر عام مزدور سے لیکر صنعتکار کو ہوگا اور بیروز گاری بھی بڑھ جائیگی ،ہمسایہ ملک کو75فیصد اشیا ء پر ڈیوٹی فری رسائی دینے کی تجویز پر نظر ثانی کی جائے۔