پاکستان ، کم عمر 3 شاہین بچے جو آپ کے لیپ ٹاپ ،موبائل کا ڈیٹا بھی ہیک کر سکتے ہیں

 
0
349

لاہور ،نو مبر08(ٹی این ایس):روما سیدین ،انعام علی سیدین اور سبحان علی سیدین پاکستان میں کمپیوٹر آئی ٹی میں اس قدر ماہر ہو چکے ہیں کہ وہ کسی بھی کمپیوٹر،لیپ ٹا پ ا ور موبائل فون سے ڈیٹا ہیک کر سکتے ہیں،میڈیا تفصیلات کے مطابق ان بچوں نے ایتھیکل ہیکنگ میں دنگ کر دینے والے کارنامے بھی سر انجام دیئے ہیں ۔یہ بچے کسی کی کال یا میسج کو بھی ہیک کر سکتے ہیں ۔ان بچوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان میں ایسی فاؤنڈیشن بنانا چاہتے ہیں جو بچوں کی زندگی میں انقلاب برپا کر دے اور نئے بچے بھی آئی ٹی میں انفارمیشن حاصل کر سکیں۔ان تینوں بچوں کی عمر15سال سے کم ہے اور انہوں نے مختلف ممالک میں بھی اپنی قابلیت کے جوہر دکھائے ہیں ۔