رہنما رانا ثنا اللہ کے وکلاء نے پولیس کے رویے کیخلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ،

 
0
231

لاہور نومبر 30 (ٹی این ایس): منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے وکلاء نے پولیس کے رویے کے خلاف عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ،انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے راناثنا اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ۔منشیات برآمدگی کیس کی سماعت میں رانا ثنا اللہ کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔اس موقع پر کمرہ عدالت کے باہر بدنظمی کے باعث پولیس ، لیگی کارکن اور وکلا ء کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔
رانا ثنااللہ وکلا ء نے پولیس کے ناروا سلوک کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالتی کارروائی بائیکاٹ کیا۔عدالت نے اے این ایف حکام کی استدعا پر جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی رانا ثنااللہ کی پیشی سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر تعینات رہی ۔
اعظم نذیر تارڑ، یافرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ اور عطا اللہ تارڑ نے عدالت میں بھی احتجاج ریکارڈ کروایا۔رانا ثنا اللہ کے وکلا ء نے کہا کہ پولیس کے ناروا سلوک اور میڈیا کے داخلے پر پابندی پر عدالتی بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاء کو سکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔پولیس نے رانا ثنا اللہ کی پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت کے باہر میگا فون کا بے دریغ استعمال کیا جبکہ صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا ۔