وزیر اعلی نے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لے لیا

 
0
270

لاہور نومبر 30 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے اورمحکمانہ کارروائی بھی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ قانون سب کے لئے برابر ہے،کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2پولیس اہلکار وں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔