قومی اسمبلی میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپوٹس پیش

 
0
368

اسلام آباد اکتوبر 4 (ٹی این ایس)قومی اسمبلی میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپوٹس پیش کر دی گئیں ۔ بدھ کو قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت خدمات‘ ضوابط و معاونت کی جنوری تا جون2016ء کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت خدمات‘ ضوابط و معاونت کی رپورٹ عامرہ بتول نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 234 الف کی مقتضیات کے مطابق جنوری۔

جون 2016ء کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے دور ان قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کی جولائی تا دسمبر 2016ء کی معیادی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کے رکن ایس اے قادری نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 234 الف کی مقتضیات کے مطابق جولائی ۔

دسمبر 2016ء کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ‘ محاصل‘ اقتصادی امور‘ شماریات و نجکاری کی جولائی تا دسمبر 2016ء کی مدت کیلئے رپورٹ پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ‘ محاصل‘ اقتصادی امور‘ شماریات و نجکاری کی رکن عامرہ بتول نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 234 الف کی مقتضیات کے مطابق جولائی دسمبر 2016ء کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس کے دور ان قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی جولائی تا دسمبر 2016ء کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ رانا محمد حیات نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 234 الف کی مقتضیات کے مطابق جولائی تا دسمبر 2016ء کی مدت کے لئے قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی معیادی رپورٹ پیش کی۔اجلا س کے دوران قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت خدمات کی جنوری تا جون 2017ء کی مدت کے لئے رپورٹ پیش کردی گئی۔

قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت خدمات کی رکن عامرہ بتول نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد ‘ 2007ء کے قاعدہ 234 الف کی مقتضیات کے مطابق جنوری تا جون 2017ء کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کی جنوری تا جون 2017ء کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

قومی اسمبلی میں عامرہ بتول نے قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل کی قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 234 الف کی مقتضیات کے مطابق جنوری تا جون 2017ء کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ پیش کی۔اجلاس کے دور ان قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی جنوری تا جون 2017ء کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ رانا حیات نے قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 234 الف کی مقتضیات کے مطابق جنوری جون 2017ء کی مدت کے لئے کمیٹی کی میعادی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس کے دور ان قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی جنوری تا جون 2017ء کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری طارق بشیر چیمہ کی طرف سے عامرہ بتول نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 234 الف کی مقتصیات کے مطابق جنوری جون 2017ء کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس کے دور ان چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ رانا محمد حیات نے کمیٹی کی جنوری تا جون 2017ء کی مدت کیلئے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی۔ قومی اسمبلی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ رانا محمد حیات خان نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 234 الف کی مقتضیات کے مطابق جنوری جون 2017ء کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس کے دور ان قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی جنوری تا جون 2017ء کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی میں عبدالقہار خان ودان چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007ء کے قاعدہ 234 الف کی مقتضیات کے مطابق جنوری تا جون 2017ء کی مدت کے لئے کمیٹی کی معیادی رپورٹ پیش کی۔