واٹس ایپ کا نیوایموجیز متعارف کرانے کا فیصلہ

 
0
348

اسلام آباداکتوبر4 (ٹی این ایس ) دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن کے اینڈرائیڈ ورژن میں ری ڈیزائن ایموجیز متعارف کرائے جارہے ہیں۔ اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کے یہ ایموجی ایپل کے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم کی نقل لگتے ہیں۔چھ ماہ پہلے واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ روزانہ ایک ارب افراد میسجنگ کے لیے یہ اپلیکشن استعمال کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس نے اب صارفین کے لیے اپنے ایموجیز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویسے واٹس ایپ کی جانب سے یہ تبدیلی کافی دیر سے کی جارہی ہے کیونکہ گوگل کے جی بورڈ میں اب بٹ موجی کا فیچر موجود ہے جبکہ ایپل کے آئی فون ایکس میں چہرے کے تاثرات کو ہی ایموجی کی شکل دی جاسکتی ہے ابھی یہ واضح نہیں کہ ایموجیز آئی او ایس صارفین کے لیے بھی متعارف کرائے جائیں گے یا نہیں۔