اسلام آباد 01 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): واٹس اپ اسٹیٹس فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریزکی طرح کام کرتا ہے جس کے تحت اسٹیٹس پرپوسٹ کی جانے وال کوئی بھی تصویر ، ویڈیویاپوسٹ 24 گھنٹے بعد ازخودختم ہوجاتی ہے۔
واٹس ایپ پر لگایا جانے والا اسٹیٹس واٹس ایپ کانٹیکٹ میں موجود تمام افراد بآسانی دیکھ سکتے ہیں یہی نہیں اسٹیٹس لگانے والا شخص بھی بآسانی دیکھ سکتا ہے کہ کون سے فرد اور کتنے افراد اس کا اسٹیٹس دیکھ چکے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح واٹس ایپ پر بھی ایسی کئی ٹرکس موجود ہیں جس کے ذریعے آپ اسٹیٹس لگانے والے سے یہ چھپاسکتے ہیں کہ آپ اس کا اسٹیٹس دیکھ چکے ہیں تو اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اس میں ’’ Read ‘‘ریسیپٹ شامل کردیں ۔
ریڈریسیپٹ کو بند یا ان چیک کرنے کے ذریعے آپ کسی کے بھی اسٹیٹس لسٹ سے اپنی پروفائل کو ظاہر ہونے سے روک سکتے ہیں۔
اب چاہیں اگر آپ کسی کا اسٹیٹس دیکھ بھی لیں تو وہ شخص اسٹیٹس لسٹ میں آپ کا نام نہیں دیکھ پائے گا۔
فائدہ ہے تو نقصان بھی؟
ریڈ ریسیپٹ آف کردینے کا آپشن جس طرح آپ کے پیغامات سے واٹس ایپ پر بلو ٹک ہٹادیتا ہے لیکن اس کا نقصان یہ ہے کہ آپ کو بھی معلوم نہیں ہوپاتا دوسروں نے آپ کے پیغامات کو پڑھا ہے یا نہیں۔
واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے بھی ریڈ ریسیپٹ ان چیک کرنے کا یہی نقصان ہے کیونکہ اگر آپ ریڈ ریسیپٹ آف کردیتے ہیں تو بدقسمتی سے آپ بھی یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ آپ کا اسٹیٹس کس کس نے چیک کیا ہے۔
لہٰذا پہلے آپ کو یہ طے کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کے لیے کیا اہم ہے ؟اور پھر فیصلہ کریں۔
دوسری جانب اس ٹرک کو ختم کرنا بھی اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ اسے استعمال کرنا۔ اسے ختم کرنے اور واٹس ایپ آپشنز کو معمول پر لانے کے لیے آپ سیٹنگ کے آپشن میں جاکر ریڈ ریسپٹ دوبارہ آن کرسکتے ہیں۔