مرسڈیز بینز نے اپنی سستی الیکٹرک گاڑی EQB کو متعارف کرا دیا

 
0
332

اسلام آباد 07 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): مرسڈیز بینز نے اپنی سستی الیکٹرک گاڑی EQB کو متعارف کرا دیا ہے جبکہ گاڑی اگلے سال 2022 میں متعارف کرائی جائے گی۔

جرمن کمپنی ای کیو ای کو 2021 آئی اے اے موبیلٹی کانفرنس کے موقع پر پیش کیا گیا ہے جس کے ساتھ چند اور الیکٹرک گاڑیوں اسٹیوٹگرٹ، ای کیو بی کامپیکٹ ایس یو وی، ای کیو ایس کے اے ایم جی پرفارمنس اور مے بیچ ورژنز اور جی ویگن کانسیپٹ کا بھی اعلان کیا گیا۔
ای کیو ای کا سائز ای کیو ایس 3.5 انچ چھوٹا ہے مگر اس کے بیشتر فیچرز مرسڈیز کی فلیگ شپ الیکٹرک سیڈان سے ملتے جلتے ہیں۔

ای کیو ای میں ای کیو ایس کی طرح بہت بڑا ہائپر اسکرین ڈسپلے بھی موجود تھا جو ڈیش بورڈ پر نصب ہے مگر یہ آپشنل ہوگا۔

گاڑی میں 90 کلو واٹ بیٹری بیک ہوگا اور کمپنی کے مطابق فل چارج پر یہ گاڑی 410 میل تک سفر کرسکے گی۔ ای کیو ای میں 288 ہارس پاور طاقت ہوگی جبکہ ای کیو ایس میں 516 ہارس پاور ہے۔