چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق عوام کو وسائل کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو اس حوالہ سے جو بھی سہولیات فراہم کرسکیں وہ عوام تک ضرور پہنچائیں، شاہدہ رحمانی

 
0
5672

کراچی 07 ستمبر 2021 (ٹی این ایس): چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق عوام کو وسائل کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو اس حوالہ سے جو بھی سہولیات فراہم کرسکیں وہ عوام تک ضرور پہنچائیں ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے بلدیہ غربی کے دفتر میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی ومیونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح سے انکے دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا اور جاری بلدیاتی وسائل کے فراہمی کے کاموں کے بارے میں آگاہی حاصل کی قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر و میونسپل کمشنر نے افسران کے ہمراہ رکن اسمبلی کا پرتپاک استقبال کیا اور بلدیہ غربی میں جاری عوام کو بلدیاتی وسائل کی فراہمی کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلدیہ غربی کے تمام زونوں میں تعمیر ومرمت کے کام جاری ہیں.

پارک وپلے گراؤنڈ،ڈسپنسری،اسکولوں کی تزین وآرائش کے حوالہ سے حکمت عملی بنائی جارہی ہے بلدیہ غربی کے اپنے وسائل انتہائی کم ہیں جس کی بنا پر عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے جامعہ حکمت عملی اور مشاورت سے پالیسی مرتب کررہے ہیں ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ ہمارے پاس قابل اور سنیئر افسران موجود ہیں ان کی حکمت عملی سے ہی گذشتہ دومواقعوں محرم الحرام اور برسات کے حوالہ سے بہترین انتظامات کیئے گئے جس کی وجہ سے کسی ناگہائی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑا۔رکن اسمبلی نے بات چیت کرتے ہوئے کچھ عوامی مسائل کی نشاندہی کی ایڈمنسٹریٹر نے فوری حل طلب مسائل کے فوری خاتمہ کی ہدایت کی اسموقع پر میونسپل کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں موجود مسائل کے بارے میں رکن قومی اسمبلی کو تفصیلات سے آگاہ کیا رکن اسمبلی نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا