وزیر اعظم عمران خان آج کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا اجرا کریں گے،فرخ حبیب

 
0
112

اسلام آباد 02 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کا اجرا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ کم وسائل افراد کو اخوت سمیت دیگر مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے کاروبار شروع کرنے کے لئے بلا سود5لاکھ تک اور گھر بنانے کے لئے 27لاکھ تک قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ کامیاب پاکستان پروگرام غربت کے خاتمہ کے لیے وزیر اعظم کے وژن کا حصہ ہے۔

وزیر مملکت نے کہاکہ کامیاب پاکستان پروگرام میں نوجوانوں، خواتین، کسانوں، کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار شروع کرنے کے لیے دو سالوں میں کل 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔اس مدت میں حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی