وفاقی اردو یونیورسٹی کا چئیرمین ایچ ای سی کی ہدایت کے باوجود سمر سمسٹر کے طلباء کی لیٹ فیس وصولی سے انکار

 
0
464

اسلام آباد اگست 17(ٹی این ایس )چئیرمین ہائیر ایجوکمیشن کمیشن کی سخت ہدایت کے باوجود وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد نے 30 سے زائد طلباءکے سمر سمسٹر میں لیٹ فیس کے ساتھ داخلے کے حوالے سے احکامات ماننے سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس نے سمر سمسٹر کے طلباءکو چئیرمین ہائیر ایجوکمیشن کمیشن کی سخت ہدایت کے باوجود جرمانے کیساتھ فیس جمع کرانے سے روک دیا ۔فیس وصولی سے انکار کے باعث 30 سے زائد طلباءکا سمسٹر ضائع ہونے کا خد شہ پیدا ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق وہ طلباءجو سمر سمسٹر میں باقی رہ جانے والے پیپرز کلیئر کرنا چاہتے تھے ، جن میں اکثر کی ڈگریاں بھی مکمل ہو چکی ہیں، سات اگست کی مقررہ تاریخ تک فیس جمع کرانے میں ناکام رہے تھے ، اگلے دن جب جرمانہ کے ساتھ فیس جمع کرانے کے لئے یونیورسٹی سٹاف کے پاس فیس چالان لینے کے لئے پہنچے تو انہیں چالان فارم دینے سے انکار کر دیا گیا اور بتایا کہ انچارج کیمپس نے ہدایت کی ہے کہ اب لیٹ ہوجانے والے طلباءکی فیس وصول نہ کی جائے ۔

رولز کے مطابق مقررہ وقت کے بعد جرمانہ کے ساتھ فیس وصول کی جاتی ہے مگرانچارج کیمپس نے مبینہ طور پر اپنے عہدہ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے رولز کے خلاف آڈرز جاری کئے جس کی وجہ سے طلباءشدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔اس ضمن میں ٹی این ایس نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی مگر انہوں نے اپنا مؤقف دینے سے انکار کر دیا۔