لندن 17 اگست (ٹی این ایس ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ٹوئٹر کے زریعے اپنے پیغام میں یہ بتایا کہ برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی میں ان کا داخلہ ہوگیا۔آکسفورڈ یونیورسٹی میں وہ سیاست، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑھیں گی۔ملالہ نے اپنے پیغام میں مزید یہ لکھا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل جانے پر وہ بے حد پرجوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں موجود تمام اے لیولز طلبہ نے اچھا کام کیا اور پڑھائی کے معاملے میں یہ مشکل ترین سال تھا انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپنے اچھے مستقبل کے لئےنیک تمناؤں کے اظہار اور دعا کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں جن مضامین کا انتخاب کیا ہے برطانیہ کے کئی کامیاب سیاست دانوں اور پاکستان کی سابق وزیر اعظم پیپلز پارٹی کی عظیم لیڈر محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی انھی مضامین کو پڑھا تھا













