وزیرخزانہ شوکت ترین کی محصولات کے اہداف کے حصول پرایف بی آرکومبارکباد

 
0
305

اسلام آباد 02 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے فروری کیلئے محصولات کے اہداف کے حصول پرایف بی آرکومبارکباددی ہے۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہاہے کہ ایف بی آّر نے فروری 2022 کیلئے محصولات کا 441 ارب روپے کاہدف کامیابی سے حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کے محصولات میں مجموعی طورپر28.5 فیصدکی نموہوئی ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پرمحصولات کی وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہواہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت اسی شرح سےجاری مالی سال کیلئے محصولات کاہدف حاصل کرے گی