کامیاب پاکستان پروگرام ریاست مدینہ کے خواب کی تعبیر کی ایک کڑی ہے، وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین کا ویڈیو پیغام

 
0
158

اسلام آباد 02 مارچ 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پراسلامی فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم عمران خان کاخواب ہے اورکامیاب پاکستان پروگرام اسی خواب کی تعبیرکی ایک کڑی ہے۔

بدھ کوکامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلاسودقرضوں کے اجراکی تقریب کے موقع پراپنے وڈیو پیغام میں وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پراسلامی فلاحی ریاست بنانا وزیراعظم عمران خان کاخواب ہے ، اسلامی فلاحی ریاست کاقیام دوبنیادی اصولوں پراستوار ہوسکتاہے جس میں ایک شہریوں کی فلاح اوردوسرا انصاف کی حکمرانی ہے۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ ریاست مدینہ کی طرزپرمعاشرے کے معاشی طورپرکمزورطبقات کواٹھانے کیلئے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیاگیاہے ۔ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کاشت کاروں کوبلاسودقرضے فراہم کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ کاشت کاروں کوزرعی مداخل کیلئے بھی آسان قرضے فراہم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کوروزگار جبکہ شہری علاقوں میں کم آمدنی والے گھرانوں کو5 لاکھ روپے تک کے بلاسودقرضے دئیے جائیں ۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ سستے گھروں کی تعمیرکیلئے بھی قرضے دئیے جارہے ہیں جو بلا سودہیں ۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت حکومت مچھلی دینے نہیں بلکہ مچھلی پکڑنے کا طریقہ سکھارہی ہے جس سے ملک میں غربت کی شرح کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ وزیراعظم عمران خان کاایک بڑا اقدام ہے۔ کامیاب پاکسان پروگرام کاآغازہوچکاہے اوراب اس پروگرام کادائرہ کارپورے ملک تک پھیلایا جائے گی