اسلام آباد(ٹی این ایس) :قائمہ کمیٹی، 2 سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑنے کیخلاف بل منظور

 
0
103

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے 2 سے زائد نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کیخلاف بل کی منظوری دے دی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 2 سے زائد نشستوں پر براہ راست انتخابات کی ممانعت کا بل مولانا عبدالکبر چترالی نے جمع کرایا۔بل کے مطابق امیدوار 2 سے زائد نشستوں پر انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے، مولانا عبدالکبر چترالی نے کہا کہ ایک امیدوار کے متعدد نشستوں پر انتخاب لڑنے سے قومی وسائل ضائع ہوتے ہیں۔