اسلام آباد (ٹی این ایس) روات بازار پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 10 دکاندار حوالات روانہ کر دئے

 
0
24

اسلام آباد (ٹی این ایس) روات بازار پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے 10 دکاندار حوالات روانہ کر دئے

روات بازار میں کچھ دکاندار اشیا خورد نوش ریٹ لسٹ سے زیادہ داموں فروخت کرنے لگے تھے عوامی شکایات پر کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق روات بازار میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے عوامی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانداروں کے ریٹ چیک کئے تو کچھ دکاندار زیادہ ریٹ پر اشیاء فروخت کر رھے تھے پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر 10 دکانداروں کو حوالات منتقل کر دیا، اس موقع پر پرائس مجسٹریٹ شہریوں سے کہا کہ خریداری کرتے وقت ادائیگی سرکاری پرائس لسٹ کے مطابق ہی خریداری کریں، کسی قسم کی شکایات اسلام آباد ضلعی انتظامیہ تک پوھنچا دیں انتظامیہ کاروائی کرے گی ۔