ہری پور (ٹی این ایس) پولیس اہلکاروں کے لیے بڑی خوشخبری پاکستان مسلم لیگ ن کی
ایم پی اے شازیہ جدوّن نے آئی جی خیبر پختونخواہ سے ملاقات کی اور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے درخواست پیش کی۔ ملاقات میں پولیس اہلکاروں اور اُن کے اہل خانہ کے لیے علاج معالجہ، مفت ادویات، بچوں کی معیاری تعلیم، شہداء کے لواحقین کے لیے مراعات اور بیمار یا معذور اہلکاروں کے لیے مالی امداد جیسے اہم نکات پر تبادلہ خیال ہوا۔ آئی جی خیبر پختونخواہ نے اس درخواست کو فوراً منظور کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔















