سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
1574

لاہور، ستمبر 11(ٹی این ایس):سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابقلاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کے خلاف وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بغاوت کی کارروائی کے لیے درخواست پر تحریری حکم جاری کیا تھا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی سابق وزیرِاعظم کو بتا کر حلف کی پاسداری نہیں کی۔ لہٰذا ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔ عدالت نے اس کیس میں شاہد خاقان عباسی کو طلب کیا لیکن ہو پیش نہیں ہوئے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے گئے ہیں۔