لوڈ شیدنگ کی مار، استعمال کے بعد گیس استری بند نہ کرنے کے باعث کمرے میں موجود میاں بیوی اور بچے دم گھٹنے کی وجہ سے چل بسے

 
0
870

لاہور، ،یکم ستمبر(ٹی این ایس):جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں بجلی کی بندش کی وجہ سے گیس کی استری استعمال کرنے کے بعد اس چالو رہنے کی وجہ سے کمرے میں موجود میاں بیوی اور بچے دم گھٹنے کی وجہ سے چل بسے ،پولیس نے لاشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیں۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاﺅن میں Eبلاک کے رہائشی رضوان بٹ کی بیوی سمیرا نے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لائٹ جانے پر گھر میں موجود گیس پر چلنے والی استری کا استعمال کرتے ہوئے کپڑے پریس کیے لیکن بعد میں استری کو اچھی طرح بند کرنا بھول گئی اور اپنے دونوں بچوں ابوبکر اور ارسل سمیت اپنے شوہر کے ساتھ سوگئی اور گیس لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی جس کی وجہ سے تمام فیملی دم گھٹنے سے جاںبحق ہوگئی اردگرد گھروں نے ان کے گھر سے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے پہنچ کر دروازہ توڑ تے ہوئے اندر داخل ہوکے میاں بیوی اور بچوں کی لاشیں ریسکیو ٹیم کی مدد سے باہر نکلوا کر مردہ خانے منتقل کردیںجبکہ جائے موقع سے نمونے اکٹھے کر کے فرانزک لیبارٹری بھی بھجوادیے ۔ پولیس نے بتایا کہ بظاہر تو ان کی اموات گیس لیکیج کی وجہ سے ہوئی ہیں لیکن پھر بھی اصل حقائق پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔