لاہور،:فیکٹری ایریا میں درخواست واپس نہ لینے پر  شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے اے ایس آئی کو برطرف کردیا کردیاگیا

 
0
360

لاہور، ،یکم ستمبر(ٹی این ایس):فیکٹری ایریا میں شہری کو درخواست واپس نہ لینے کی پاداش میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے اے ایس آئی کو ڈی آئی جی آپریشن نے انکوائری کے بعد برطرف کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا جاوید کالونی چونگی امرسدھو کے رہائشی مرزا ندیم نامی شہری نے اپنے دفتر سے ہونے والی سامان و رقم چوری ہونے پر متعلقہ تھانے میں درخواست درج کروا دی جس پر وہاں موجود اشفاق خان نا می تھانیدار نے شہری کی تمام رواداد سن کر ٹال مٹول کرنی شروع کردی جس پر مرزا ندیم نے اسے دوہزار روپے دیے تاکہ وہ اس کی دی گئی درخواست پر عمل کرتے ہوئے چوروں کو پکڑ کر ا ن سے اس کا چوری شدہ مال واپس دلوادے لیکن تھانیدار نے چوروں کی پشت پناہی کرتے ہوئے اسے درخواست واپس لینے کا کہا جس پر درخواست گزار نے ڈی آئی جی آپریشن شہزاد اکبر کو 8330پر اس اے ایس آئی کے خلاف درخواست بھیجی جس پر تھایندار آگ بگولہ ہوکر اسے گالم گلوچ کرنے کے ساتھ ساتھ اسے جعلی پولیس مقابلے میں پار کرنے کی دھمکیاں دیں ۔ڈی آئی جی آپریشن نے اس تھایندار کے خلاف فوری انکوائری کا حکم دے دیا جس میں تمام حقائق سچ ثابت ہونے پر اسے ڈی آئی جی آپریشن شہزاد اکبر نے فوری طور پر برطرف کردیا اور کہا کہ ہم شہریوں کے تحفظ کے ضامن ہیں ناکہ جرم کرنے والوں کی پشت پناہی کریںاور مزید کہا کہ جرم کرنے والوں کی پشت پناہی کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے۔